Home سیاست علیمہ خان کا دورہ پشاور، پارٹی قیادت سے سخت اظہار ناراضی،ورکرز نے شکایات کے انبار لگا دئیے

علیمہ خان کا دورہ پشاور، پارٹی قیادت سے سخت اظہار ناراضی،ورکرز نے شکایات کے انبار لگا دئیے

Share
Share

پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا دورہ پشاور، ورکرز نے وزیر اعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے جیل کاٹنے والے وکررز اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے دورے کے بارے میں نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی کسی کابینہ رکن کو اعتماد میں لیا۔

علیمہ خان سے خیبر پختونخوا کی کابینہ کا کوئی رکن نہ ملا جبکہ ان کے سامنے ورکرز نے وزیر اعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگ دیے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضی دور کی۔ اس موقع پر علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔

علیمہ خان نے پشاور کی تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...