Home سیاست علیمہ خان کے روٴف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات ، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

علیمہ خان کے روٴف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات ، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے روٴف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

جھوٹے بیانیے کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ کا منظر نامہ آشکارہوگیا ، 23 جون 2023 کو علیمہ خان نے واٹس ایپ سے روٴف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجا ،جس میں ان کے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔

علیمہ خان نے روٴف حسن کو پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کا یہ ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے، اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے اور انہوں نے روٴف حسن کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی۔

علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے منسوب جو پیغام روٴف حسن کو بھیجا اس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احوال کا حوالہ دیا ، بشریٰ بی بی کے پیغام میں کہا گیا کہ جیل میں عمران خان کے ساتھ انہیں اکیلا ملنے نہیں دیا گیا۔

پیغام میں بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر عمران خان کی موت کا پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ مجھے (بانی پی ٹی آئی) کو پتہ ہے کہ تم (جیلر) پر مجھے مارنے کیلئے دباوٴ ڈالا جارہا ہے، اگرمجھے (بانی پی ٹی آئی)مارا گیا تو عوام تمہیں (جیلر) کو نہیں چھوڑیں گے۔

بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں آرمی چیف کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ ”میں (بانی پی ٹی آئی)جانتا ہوں کہ میری یہ ساری باتیں عاصم منیر اس وقت سن رہا ہے“۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق علیمہ خان کے روٴف حسن کو بھیجے گئے یہ پیغامات کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں جیسا کہ علیمہ خان بشریٰ بی بی کے اِن پیغامات کو آخرکیوں ڈس انفارمیشن قرار دے رہی ہیں۔؟

سوال یہ بھی ہے کہ کیا بشریٰ بی بی کی جانب سے پھیلائے جانیوالے بیانیے ان کے خود ساختہ ہیں۔؟

سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں یہ گفتگو یہ ثابت کرتی ہے کے کیسے بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہے ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں شدید مخالفت اور خاندانی دراڑ واضح نظر آرہی ہے اور دونوں پارٹی پر اپنا اپنا قبضہ چاہتی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بشریٰ بی بی کا جو پیغام سامنے آیا ہے اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بشریٰ بی بی ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے من گھڑت بیانات کو تروڑ مروڑ کر نہ صرف اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں بلکہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے عمران خان کی جیل میں موت کے فرضی امکانات کو ظاہر کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔

پارٹی پر قبضے کی جنگ میں بشریٰ بی بی کو ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے ایک بڑے واقعہ کی ضرورت ہے جو اس کے خود ساختہ بیانیے سے ظاہر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب علیمہ خان کے پیغامات بشریٰ بی بی کے پارٹی پر قبضے کے بیانیے کے حوالے سے خدشات کو تقویت دے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کی رائے میں علیمہ خان بشریٰ بی بی کے سازشی ذہن سے واقف ہیں تبھی یہ بیانیہ ان کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ، علیمہ خان سیاسی معاملات کو بشریٰ بی بی کے ہاتھ جانے سے بچانے کیلئے پیغامات کو ڈس انفارمیشن قرار دے رہی ہیں۔

سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ روٴف حسن کودی گئی ہدایات میں علیمہ خان کا پارٹی میں اثر و رسوخ واضح نظر آرہا ہے جسے وہ بشریٰ بی بی کے حوالے نہیں کرنا چاہتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ علیمہ خان بشریٰ بی بی کے بیانیے کو روکنے کیلئے روٴف حسن کو استعمال کر رہی ہیں تاکہ پارٹی پر قبضہ کرسکیں ، یہ واٹس ایپ گفتگو روٴف حسن پر علیمہ خان کی مضبوط گرفت کو ثابت کرتی ہے۔

مذکورہ بالا حقائق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں پارٹی پہ قبضے کی جنگ جاری ہے اور دونوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...