Home سیاست علی امین گنڈا پور کا سوات میں پولیس وین حملے کے شہداء کے ورثا سے اظہار تعزیت، رپورٹ طلب کر لی

علی امین گنڈا پور کا سوات میں پولیس وین حملے کے شہداء کے ورثا سے اظہار تعزیت، رپورٹ طلب کر لی

Share
Share

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں پولیس وین کے قرب دھماکے میں شہید ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ نے شہید اہل کار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...