یٹرزبرگ:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری بین الاقوامی اقتصادی فورم 2025 کی سائیڈلائن پر ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے ۔جن میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، کان کنی اور عوامی رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری بین الاقوامی اقتصادی فورم 2025 میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ فورم کے موقع پر وزیر توانائی کی ملاقات روسی وزیر توانائی اور پاک-روس بین الحکومتی کمیشن کے چیئرمین سرگئی تسویلیف سے ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، کان کنی اور عوامی رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔روس کے ڈپٹی وزیر توانائی پاول سوروکن بھی ملاقات میں شریک تھے۔ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا دسواں اجلاس 2025 کی دوسری سہ ماہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
وزیر توانائی علی پرویز ملک نے فورم کے موقع پر روسی ادارے روسٹوم منرلز کے فرسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر الیکسی شی میتوف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے روسی ادارے کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر الیکسی شی میتوف نے پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے اور تجاویز پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی جانب ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔