Home Uncategorized بھارتی خاتون کے حیرت انگیز حد تک لمبے بال

بھارتی خاتون کے حیرت انگیز حد تک لمبے بال

Share
Share

ممبئی : بھارتی خاتون نے 7 فٹ اور 9 انچ کے ساتھ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی سمیتا شریواستو نے گزشتہ 32 برسوں سے بال نہیں کٹوائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ بھارتی خاتون سمیتا شریواستو کا کہنا ہے کہ انہوں نے آخری بار 14 برس کی عمر میں بال کٹوائے تھے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا نے والی بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں لمبے بالوں کا شوق 80ء کی دہائی میں فلمی اداکاراوٴں کو دیکھ کر ہوا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں روایتی طور پر دیویوں کے بال بہت لمبے ہوا کرتے تھے اور ہمارے معاشرے میں بھی بال کٹوانا معیوب سمجھا جاتا ہے اس لیے خواتین اپنے بال لمبے کرتی ہیں اور اس سے ان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سمیتا شریواستو ہفتے میں 2 بار اپنے بال دھوتی ہیں اور بالوں کو دھونے سے لیکر خشک کرنے اور ان کی اسٹائلنگ کرنے میں انہیں تقریباً 3 گھنٹے لگتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...