Home نیوز پاکستان پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

Share
Share

 

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی ا?واز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی...

سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر ملے گا

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر...

اداکار فیصل رحمان نے 58 سال کی عمر ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی:پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان 58 سال کی عمر ہونے کے...