Home سیاست سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 90 ہزار کی حد عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 90 ہزار کی حد عبور کر گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں انڈیکس نے آج بھی نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے بعد 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ہے۔

ابتک کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1109 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 90 ہزار 55 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ کر نیکا ریکارڈ بنایا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز بھی بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 751 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی جس کے بعد سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...