Home سیاست حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئی۔

لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل مسترد کر دی۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی اپیلیں خارج کر دیں۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

خیال رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 ، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات جمع کروائے تھے، انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...