Home سیاست عارف علوی کی صدر پاکستان کے اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ، ملک کے بہترین مستقبل کے لئے نیک تمناکا اظہار

عارف علوی کی صدر پاکستان کے اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ، ملک کے بہترین مستقبل کے لئے نیک تمناکا اظہار

Share
Share

اسلام آباد: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی آخری پوسٹ کی اور بتایا ہے اس کے بعد اس اکاؤنٹ کا سارا کنٹرول ملک کے 14ویں منتخب صدر کے پاس چلا جائے گا۔

انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور میں نے جو اچھے اعمال کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔

انہوں نے لکھا کہ میں اور میری اہلیہ ثمینہ علوی (سابق خاتون اول) بھی ملک کیلیے دعا گو ہیں اور ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’پریس آف پاکستان‘ اکاؤنٹ 2018 میں میں نے بنایا تھا اور اس ایکس ہینڈل سے بطور 13واں صدر یہ میری آخری پوسٹ ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...