Home سیاست ارشد شریف قتل کیس، 9 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

ارشد شریف قتل کیس، 9 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کی 9 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق کینیا پولیس نے واقعہ میں ملوث دو اہلکاروں کے خلاف فرد جرم کا فیصلہ کیا ہے، عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ خرم اور وقار کے ریڈ وارنٹس تاحال جاری نہیں ہوئے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق خرم اور وقار کے ریڈ وارنٹس کیلئے ایف آئی اے پراسس تیز کرے گا، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عام ہونے کے بعد کینیا حکام محتاط ہو گئے ہیں، کینیا حکام نے جے آئی ٹی سے تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

حکم نامہ کے مطابق کینیا حکام ایک ہفتے میں تعاون کیلئے متعلقہ افسران کا تعین کرلیں گے۔

عدالت نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں خاطرخواہ پیشرفت نہ ہونے پر تشویش ہے، میوچل لیگل اسسٹنس کے عمل کو تیز کرائیں، کیس کی آئندہ سماعت 13 جون کو ہو گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...