Home سیاست دوسرےکرسی کی لالچ میں ہم عوام کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کر رہے ہیں، آصفہ بھٹو

دوسرےکرسی کی لالچ میں ہم عوام کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کر رہے ہیں، آصفہ بھٹو

Share
Share

حیدر آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگ صرف کرسی کی لالچ میں سیاست کرتے ہیں، ہم لوگوں کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، مظلوموں کی جماعت ہے، سیلاب آیا تو بلاول آپ کے ساتھ تھے ان کی مدد سے سندھ بھر میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف گھر بن رہے ہیں بلکہ لوگوں کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی آپ کے گھر اور روزی روٹی کا سوچتے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو شہر اور گاؤں میں سب کو مفت علاج دینگے، غریبوں کو تین سو یونٹس مفت دینگے، اگر ہمیں موقع ملا تو یوتھ کارڈ جیسا منصوبہ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو موقع دیں تاکہ وہ آپ کے حقوق کیلئے لڑسکیں، ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...