Home سیاست پی ٹی آئی پر پابندی اور لیڈر شپ پر آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ہے،سینیٹر مشتاق احمد

پی ٹی آئی پر پابندی اور لیڈر شپ پر آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ہے،سینیٹر مشتاق احمد

Share
Share

پشاور: تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو بحیثیت جماعت غیرقانونی قرار دیکر پابندی لگانا اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے اوپر آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جو سیاسی جماعتوں پر پابندی اور سیاسی قائدین پر ملک سے غداری کے مقدمات قائم کر رہی ہے، یہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کا سبق یہ ہے کی سیاسی جماعتوں پر پابندی اور سیاسی قیادت پر غداری کے مقدمات قائم کرنے سے نہ سیاسی جماعت کو ختم کیا جا سکا ہے اور نہ ہی سیاسی قیادت کو، یہ ملک کے سیاسی حالات کو مزید بگاڑ کی طرف لے جائے گا۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننا ہے اور یہ وہ پھندا ہے جو موجودہ اتحادی حکومت کے گلے میں پڑے گا، کیا شہباز شریف کو بجلی کے بھاری بھرکم بل، بدترین مہنگائی، بے قابو دہشتگردی اور سٹریٹس کرائم اور بے انتہا بے روزگاری نظر نہیں آ رہی کہ وہ ملک کو ایک مزید سیاسی دلدل کے اندر دھکیل رہے ہیں؟۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ یہ فیصلہ قابل مذمت ہے، تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی قیادت اس کو مسترد کریں اور اس جمہوریت دشمن فیصلے کے خلاف ڈٹ جائیں، کیا اس ملک کے آئین کو پاؤں تلے روندنے والے اور جغرافیہ کو ٹکڑے کرنے والے جرنیلوں کے اوپر کبھی پابندی اور آرٹیکل 6 لگایا گیا ہے؟

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...