Home Uncategorized فون میں استعمال ہونے والی بیٹریاں زہریلے کیمیکل پھیلانے کا موجب

فون میں استعمال ہونے والی بیٹریاں زہریلے کیمیکل پھیلانے کا موجب

Share
Share

نیویارک:ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موبائل فونز، برقی گاڑیوں اور اکثر جدید گیجٹس میں پائی جانے والی بیٹریاں زہریلے ’فار ایور کیمیکلز‘ رکھتی ہیں جو ہماری فضاء اور پانی میں پھیل رہے ہیں۔

امریکی محققین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ ریچارج ہونے والی لیتھیئم آئن بیٹریاں پیداوار کے دوران اور تلف ہونے کے بعد ماحول میں پی ایف ایز نامی نقصان دہ مرکبات خارج کرتی ہیں۔

تحقیق میں بی آئی ایس-پر فلورو الکائل سلفونیمائڈ (bis-FASI) نامی ایک مخصوص کیمیکل (جس پر فی الحال کوئی پابندی نہیں ہے) پی ایف او اے کے برابر ہی زہریلا کیمیکل پایا گیا۔ یہ مرکب کیڑے مار ادویات، واٹر پروف پرت اور مخصوص اقسام کے رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔

پی ایف ایز کو فار ایور کیمیکل بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ کیمیاء ایک بار جسم میں داخل ہونے کے بعد باہر نہیں نکلتے ہیں۔

یہ کیمیکلز کینسر، بلند کولیسٹرول، کمزور گردوں، تھائرائیڈ بیماری، بانجھ پن، کمزور مدافعتی نظام اور بچوں میں پیدائش کے وقت کم وزن جیسے صحت کے سنجیدہ نوعیت کے مسائل سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ مرکبات شیر خوار اور چھوٹے بچوں میں نمو، سیکھنے اور رویوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...