Home سیاست الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں تقسیم اور نفرت کی سیاست ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہو اور آج ہو، حلقہ بندیاں ہوگئیں، اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے حکومت میں قانون سازی کی تھی ترقیاتی سکیمیں جاری رہیں گی، ہم چاہتے ہیں وفاق اور صوبوں میں سکیمز جاری رہیں، ترقیاتی سکیموں کو نہ روکا جائے، بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ترقیاتی سکیموں کو روکنے پر الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت سے معاملہ اٹھائیں گے، اگر معاملہ حل نہ ہوا تو عدالت کا راستہ بھی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کوئی سوکالڈ لیڈر ٹی وی پر حلقہ بندیوں کا کہتا ہے، کوئی موسم کی بات کرنا شروع کر دیتے ہیں، کوئی لیڈر کہتا ہے سکیورٹی کا مسئلہ ہے، انہوں نے نام لیے بغیر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسے لیڈروں کو پہچاننا چاہیے کہ کون الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لیے تیار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشرے میں تقسیم اور نفرت کی سیاست ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہو اور آج ہو، حلقہ بندیاں ہوگئیں، اب الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کو روٹی، کپڑا، مکان کی سخت ضرورت ہے، عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں، معاشرے میں تقسیم کا بحران "نا تیرا نا میرا ہم سب کا پاکستان” کے نعرے سے حل ہو سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا، کرپشن سےعوام کا نقصان ہوتا ہے، تمام بحرانوں اور مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...