Home سیاست ‎وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، دو طرفہ امور پر گفتگو

‎وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، دو طرفہ امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ اْمور پر بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس لندن کے چیف اکانومسٹ و ڈائریکٹر پروفیسر عدنان خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، پاکستان ، برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے، ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے ، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

برطانوی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجنسی کے اقدام کو سراہا، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...