Home کھیل کینیڈا لیگ، بابر، شاہین اور رضوان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی کھلیں گے

کینیڈا لیگ، بابر، شاہین اور رضوان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی کھلیں گے

Share
Share

کراچی: پاکستان کے کئی اسٹارز کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ میں حصہ لیں گے۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی خدمات وینکوویر نائٹس نے حاصل کی ہیں، دونوں کو فاسٹ بولر محمد عامر بھی اسی ٹیم میں جوائن کریں گے۔

گذشتہ سیزن میں وینکوویر نائٹس کو پلے آف میں مونٹریال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست ہوئی جوبعد میں چیمپئن بنی تھی۔

محمد رضوان نے گذشتہ سیزن میں بھی اسی فرنچائز کی نمائندگی کی تھی، انھیں ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات ٹورنٹو نیشنلز نے حاصل کی ہیں، وہاں پر آل راؤنڈر محمد نواز بھی ہمراہ ہوں گے۔

جی ٹی 20 کا چوتھا ایڈیشن 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...