Home سیاست اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی منسوخی، پی ٹی آئی کا کل جلسے کا اعلان

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی منسوخی، پی ٹی آئی کا کل جلسے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے این او سی کینسل کیا ہے لیکن ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا، انہوں نے 22 اگست شام 4:00 بجے ترنول چوک میں پشاور رو ڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جلسہ کینسل نہیں ہو گا، پرامن سیاسی جدوجہد ہماری آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی اسلام آباد کی عوام سمیت پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو 22اگست شام 4:00 بجے ترنول چوک مین پشاور رو ڈ پرامن سیاسی جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔

عامر مغل کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں مار تو سکتے ہیں لیکن پرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، عمران خان کی رہائی ، ناجائز حکومت سے نجات اور بدترین مہنگائی کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...