Home سیاست مخصوص نشستوں کا کیس،،سپریم کورٹ نے وضاحت کی نہ کاز لسٹ جاری کی نہ ہی نوٹس، ڈپٹی رجسٹرار

مخصوص نشستوں کا کیس،،سپریم کورٹ نے وضاحت کی نہ کاز لسٹ جاری کی نہ ہی نوٹس، ڈپٹی رجسٹرار

Share
Share

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے 8 ججز کی وضاحت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

ڈپٹی رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ 14 ستمبر کو 8 ججز کی وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر تو جاری کی گئی، لیکن رات 8 بجے تک سپریم کورٹ کو وصول ہی نہ ہوئی جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے وضاحتی آرڈر جاری کرنے سے پہلے نہ نوٹس جاری کیا نہ ہی کاز لسٹ جاری کی گئی۔

ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔ نوٹ پورا معاملہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے علم میں لانے کیلئے لکھا گیا۔

ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹ میں کہا کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی ہے، لیکن اس کی نہ تو کاز لسٹ جاری کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈپٹی رجسٹرار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر تو جاری کی گئی، لیکن یہ وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی رجسٹرار نے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا۔

Share
Related Articles

میری ٹائم کے ایسے ایسے ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو برسوں نہیں ملتے،سینیٹر فیصل واوٴڈا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوٴڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے ایسے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا،بیرسٹرسیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی...

جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے ناں،سلمان اکرم راجا

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے وزیر اعظم کے...

عدالت نے بانی پی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی آئی عمران خان سے...