Home سیاست چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لیں

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ بلاول ہاؤس کراچی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سالگرہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور پی پی پی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران، اراکین پارلیمان نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988 کو کراچی کے لیڈی ڈفرن اسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...