Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ،اڈیالہ جیل میں سخت تفتیش کا سامنا

چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ،اڈیالہ جیل میں سخت تفتیش کا سامنا

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف کی مشکلات کاسلسلہ تھم نہ سکانیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر پراپرٹی کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کی۔

190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کے لئے راولپنڈی نیب ٹیم کے مزید 4 اراکین تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچنے والے نیب افسران میں میاں عمر ندیم،آصف منیر،وقار الحسن اور وقاص علیم شامل ہیں ۔

آج دن میں اڈیالہ جیل پہنچنے والی نیب ٹیم بھی تاحال اڈیالہ جیل میں موجود ہے نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تفتیش کر رہی ہے ۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عدالت سے سابق وزہر اعظم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے 15 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تفتیش شروع کر رکھی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 21 نومبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

خصوصی عدالت کی جانب سے نیب کو جیل کے اندر ہی تحقیقات کی اجازت دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا،ایاز صادق

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...