Home سیاست چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج پہلا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج پہلا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ادھرچیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج سے مقدمات کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، آج سے یکم نومبر تک کیلئے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے میں 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

صدر زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں غلط ہیں،ڈاکٹر عاصم

کراچی:صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...