Home سیاست چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، محمد اورنگزیب

چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، چین سے قرض رول اوور پر بات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اپنے طریقہ کار سے کام کرتا ہے، حکومت نے معیشت کی بہتری کیلیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے قرض رول اوور پر بات چیت جلد مکمل ہونے کا امکان ہے ، حکومت سعودیہ سے سرمایہ کاری کیلیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم دوست ممالک سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...