Home کھیل چائنا ماسٹرز،ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر

چائنا ماسٹرز،ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر

Share
Share

بیجنگ :جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سےباہر ہوگئیں ۔

بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے چین کے شہر شینزن کے بے جمنازیم میں جاری ہیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں چینی بیڈ منٹن سٹار وانگ زی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 12-21 اور 16- 21سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Share
Related Articles

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...

فخر زمان ٹیم سے آؤٹ ۔ وجہ کیا بنی؟

لاہور:پاکستانی بلے باز فخر زمان بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز...