Home نیوز پاکستان ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ بحال

ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ بحال

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان ایران تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی ہے ، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی مہان ایئر لائن کی پرواز تہران سے لاہور ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، پرواز میں تہران سے 100 سے زائد مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔

پاک ایران کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں معطل تھیں۔

گزشتہ دنوں ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملےکیے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوگئیں۔

پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر اور اپنے تہران میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

پاکستان نے اگلی صبح ہی ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاک کردیا گیاتھا۔

تاہم دو روز قبل پاکستان نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...