Home سیاست متنازع پوسٹ معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

متنازع پوسٹ معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

Share
Share

راولپنڈی: متنازع پوسٹ کے معاملے پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاوٴنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13 ستمبر کو درج کیا گیا، سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کے لئے پہنچی، وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چار رکنی تفتیشی ٹیم آج دوبارہ تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل جائے گی، تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

Share
Related Articles

گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول...

کے پی حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا...

مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی...

کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات

اسلام آباد:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں...