Home سیاست عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم

عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

دونوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...