Home سیاست پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوٴں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوٴں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماوٴں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے یہ حکم نامہ پی ٹی آئی جلسے پر درج مقدمات میں گرفتار ارکان اسمبلی کی درخواستوں پر جاری کیا گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا برا تاثر جائے گا؟ میں واضح آبزرویشن دے چکا ہوں، اگر ہم کوئی آرڈر کرتے ہیں تو ملزم جوڈیشل ہو جائیں گے؟ جسمانی ریمانڈ کا یہ آرڈر برقرار تو نہیں رہ سکتا لیکن اگر ہو گیا تو کیا ہو گا؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں لکھیں۔

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ آپ اس جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کا کیسے دفاع کریں گے؟ اس پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ جج نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور جمعہ کو دو رکنی بنچ نہیں ہوتا، کل صبح دس بجے یہ دو رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی...

گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول...

کے پی حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا...

مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی...