Home Uncategorized دیپیکا ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

دیپیکا ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

Share
Share

نیویارک: بھارتی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون بطور ’گلوبل اسٹار‘ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔

اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ نے خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’آئیکونک‘۔

دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کیپشن لکھا کہ یہ میری خوشی کی جگہ ہے۔

سمبا اداکار نے اپنی بیوی کیلئے ایک الگ انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے دیپیکا کیلئے لکھا کہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے اور مجھے تم پر فخر ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک دوسرے کی پروفیشنل کامیابیوں کو اسی طرح مناتے ہیں اور وہ کھل کر ایک دوسرے کو داد دیتے ہیں۔

شوبز مصروفیات کے مطابق دیپیکا پڈوکون فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھیک روشن اور ’پروجیکٹ کے‘ میں پرابھاس کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر سامنے آرہی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...