Home کھیل کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے شکست، جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام ہو گیا

کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے شکست، جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام ہو گیا

Share
Share

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا، قومی جونیئر ٹیم غیر متوقع طور پر کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے شکست کھا کر برانز میڈل سے بھی محروم ہوگئی۔

 

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کولمبیا نے پاکستان کو حیرت انگیز طور پر 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

پہلے میچ میں سابق عالمی جونیئر چیمپین اور کپتان حمزہ خان کو غیر متوقع طور پر 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں عبداللہ نواز نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی پا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، فیصلہ کن میچ میں محمد عماد 1-3 سے مات کھا گئے۔

سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاکستان برانز میڈل کا حقدار بن جاتا، واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپین شپ کے گروپ میچز میں جرمنی اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو بھی ناکامی سے ہمکنار کیا تھا۔

دوسری جانب ایونٹ کے دیگر کوارٹر فائنلز میں امریکہ نے جنوبی افریقہ، کوریا نے بھارت اور دفاعی چیمپین وٹاپ سیڈ مصر نے انگلینڈ کو شکست دے دی، ویمن ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ مصر نے نیوزی لینڈ، کینیڈا نے ہانگ کانگ، ملائشیا نے بھارت اور امریکا نے انگلینڈ کو ناکامی سے دوچار کردیا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...