Home نیوز پاکستان ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت کنفرم

ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت کنفرم

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس حادثہ کیس کے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمہ کے ملزم افنان کے والد شفقت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں۔

وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

تاہم عدالت کی جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور بعدازاں عدالت نے وکیل مدعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...