Home سیاست جمہوریت بہترین انتقام،مولانا اب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

جمہوریت بہترین انتقام،مولانا اب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

Share
Share

حیدر آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ بات پوری ہو گئی، مولانا صاحب اب ان سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ جو لوگ مولانا صاحب کے بارے میں کہتے تھے وہ ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، اب یہ لوگ مولانا صاحب کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے پاس کرائی یہ بھی کرالیں گے، ہم نے کبھی جی ایچ کیو پر حملے نہیں کئے۔

گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈیم فنڈ والا جج کہاں گیا، آلو کے ریٹ یہ طے کریں انصاف کون دیگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج میں آئین کی شق موجود ہے لیکن کیا گورنر راج مسئلے کا حل ہے، گورنر راج آخری حربہ ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...