Home سیاست چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں،عمرایوب

چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں،عمرایوب

Share
Share

لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں ، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

ان کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...