Home سیاست تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے بانی پی ٹی آئی بات کرنے کیلئے آگے بڑھیں،خورشید شاہ

تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے بانی پی ٹی آئی بات کرنے کیلئے آگے بڑھیں،خورشید شاہ

Share
Share

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بات کرنے کے لیے آگے بڑھیں، لڑائیوں سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا، تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈھائی ڈھائی سال حکومت کرنے کا معاہد ہوا یا نہیں مجھے اس بات کا علم نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں بانی پی ٹی آئی بات کرنے کے لئے تیار ہیں، اچھی بات ہے عمران خان بات کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے نکالا جائے، پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت بہت برے حالات میں ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، میں ایک سیاستدان ہوں معافیوں کی بات نہیں کرتا، 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو معافی مانگنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی اگر 9 مئی واقعے میں ملوث نہیں تو وہ مذمت کریں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کو موخر کرنے کی وجہ سے ملک کی تباہی سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلیں، پیپلز پارٹی ایک قانون اور دستور کے تحت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی کارکن یا پھر عہدیدار کو عہدے سے ہٹائے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...