Home سیاست صوبائی حکومت اور گورنر پنجاب کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

صوبائی حکومت اور گورنر پنجاب کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

Share
Share

لاہور: پنجاب میں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر صوبائی حکومت اور گورنر سلیم حیدر خان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے بجائے گورنرشپ کو آئینی عہدے تک محدود رہنے دیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب سلیم حیدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب جامعات کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔

انہوں نے گورنر پنجاب سے کہا کہ آپ سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں آپ کو معلوم ہونا چاہیے کابینہ کے فیصلوں کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے جامعات میں وائس چانسلر تعیناتی کے خواہش مند تمام امیدواروں کے انٹرویوز کیے اور کمیٹی نے اہل، سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام بطور وائس چانسلر تجویز کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کا کام پنجاب اسمبلی اور کابینہ کے اقدامات اور فیصلوں پر مہر لگانا ہوتا ہے اور کابینہ کے فیصلوں کو مسترد کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے تحریک انصاف نامی جماعت موجود ہے لہٰذا آپ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے بجائے گورنرشپ کے منصب کو آئینی عہدے تک محدود رہنے دیں۔

Share
Related Articles

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...