Home سیاست الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخوا کے متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخوا کے متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کو خط لکھا ہے جس میں نگران وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی جانب سے صوبے کے سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ نگران کابینہ سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرر کی گئی، جس کی مثال سابق نگران وزیر شاہد خٹک کا کیس ہے، اس کے علاوہ اور بھی وزرا نے اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی، شاہد خٹک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کچھ وزراء، مشیران، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، الیکشن کمیشن درخواست کرتا ہے کہ ایسے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ آنے والے انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...