Home Uncategorized ذیابیطس کا شکار معمر خواتین میں فریکچر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

ذیابیطس کا شکار معمر خواتین میں فریکچر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

Share
Share

اسٹاک ہوم: ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ٹائپ 2 ذیابیطس والی خواتین میں فریکچر کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن محققین نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مجموعی طور پر خراب جسمانی صحت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس والی خواتین پر حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ عمر رسیدہ ذیابیطس کی آبادی میں ہڈیوں کی کثافت زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کی ساخت کمزور ہوجاتی ہے جس پر ذیابیطس کا مرض اور زیادہ اثر ڈالتا ہے۔

سویڈن کے محققین کے ایک گروپ نے بتایا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والی 75-80 سال کی خواتین کے جسمانی افعال اور قابلیت کمزور ہوتی ہے بشمول ان خواتین کی نسبت جن کو ذیابیطس نہیں ہوتا۔

سرکردہ مصنف میٹیاس لورینٹزون نے بتایا کہ پچھلے مطالعات میں ایسا نہیں دیکھا گیا تھا کیونکہ ہڈیوں کی خصوصیات اور جسمانی افعال سے متعلق جامع اور تفصیلی ڈیٹا تک رسائی مشکل تھی جس سے یہ طے کرنا مشکل تھا کہ عوامل میں سے کون سا فریکچر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...