Home سیاست انتخابی ضابطہ اخلاق،الیکشن کمیشن کا مشاورتی عمل کے آغاز کا فیصلہ

انتخابی ضابطہ اخلاق،الیکشن کمیشن کا مشاورتی عمل کے آغاز کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی تیاری کےلیے مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 4 اکتوبر کو مشاورت کےلیے مدعو کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ضابط اخلاق پر مشاورت کا اجلاس 4 اکتوبر بروز بدھ دن 2 بجے ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیجی گئی ہے۔

ای سی پی ترجمان کے مطابق مشاورتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر فیڈبیک دے سکیں۔

ترجمان کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی...

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے...

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے،وفد کی یقین دہانی

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی...

دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس...