Home تازہ ترین ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش پھٹ گیا

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش پھٹ گیا

Share
Share

ٹیکساس:ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔
گزشتہ شب اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا جب یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔جاری ہونے والی فوٹیج میں دِکھایا گیا کہ آزمائش کے لیے راکٹ تیار ہے اور اس کی بنیاد سے دھواں نکل رہا ہے اس ہی دوران ایک دم سے راکٹ کی ناک پھٹتی ہے اور شدید روشنی خارج ہوتی ہے جس کے بعد پھر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔جیسے ہی راکٹ میں موجود ایندھن جلتا ہے تو ایک آگ کا گولہ جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔
کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو ایک انجینئرنگ فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامیوں نے دھماکے کی لہریں محسوس کیں اور بتایا کہ ان کے گھر، کھڑکیاں اور برتن ہل گئے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...