Home نیوز پاکستان محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

Share
Share

اسلام آباد:محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ۔ملازمین نے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کو بلاک کردیاملازمین کاکہناہے کہ محکمے کو بند کرکے ملازمین کو بے روزگار کیا جارہاہے جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین کا یوٹیلیٹی اسٹورز اورمحکمہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو ڈی چوک جا کر دھرنا دیں گے۔ جب تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کیخلاف ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر آگئیملازمین نے سڑی نگر ہائی وے پر ٹریفک کو بلاک کردیاملازمین کاکہناہے کہ محکمے کو بند کرکے ملازمین کو بے روزگار کیا جارہاہے۔

ادھرپی ڈبلیو ڈی ملازمین کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مذاکرات جاری ہے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر مصطفی تنویر مظاہرین سے مذاکرات کررہے ہیں۔پولیس حکام کاکہناہے کہ آپ سڑک کھولیں گے تو ہم آپ کا وفد لے کر جائیں گے تاہم مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کردیا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...