Home نیوز پاکستان چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

Share
Share

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔

چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...