Home سیاست سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں توسیع

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کیس میں جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں کل تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کے حکم میں بھی ایک دن کی توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کل طلب کر لیا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن کل پیش کر دیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم...

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ...

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا،ایاز صادق

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی...