Home سیاست فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

Share
Share

اسلام آباد:فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔

 

اس سے قبل کمیشن سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 

یادرہے کہ نومبر 2023ء میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

Share
Related Articles

صدرزرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ،شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ...

دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے...

علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع، عمران خان سے ملاقات کا امکان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...