Home Uncategorized معروف لوگ گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

معروف لوگ گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

Share
Share

فیصل آباد: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اسد عباس وفات پا گئے ۔انہوں نے پاکستان سنگیت آئیکون اور لکس میوزک سمیت متعدد ایوارڈ جیتے تھے ۔

اسد عباس گزشتہ کچھ عرصے سے جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم گزشتہ رات مزید طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد وہ کومہ میں چلےگئے تھے۔

اسد عباس نواحی علاقے ستیانہ کے رہائشی تھے ، انتقال کی تصدیق ان کے بھائی حیدر عباس نے کی ہے، اسد عباس کے مداح ان کی وفات کا سن کر غمزدہ ہو گئے۔

گلوکار اسد عباس نے پاکستان سنگیت آئیکون اور لکس میوزک سمیت متعدد ایوارڈ جیتے ، میکال حسن بینڈ کا حصہ بھی رہ چکے اور کوک اسٹوڈیو 6 میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...