پشاور: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لئے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔
جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے جنرل کونسل کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
ترجمان جے یوآئی محمد اسلم غوری نے بتایا کہ چاروں صوبوں اور قبائلی اضلاع سے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے جنرل کونسل میں رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی، غزہ کی صورتحال، مولانا فضل الرحمان کے دورہ قطر اور آئندہ عام انتخابات پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔