Home sticky post 6 وفاقی کابینہ کی ”سی سی ایل سی”کے مختلف اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق ،کابینہ ارکان کا شرم الشیخ خطاب پر وزیراعظم کو زبردست خراجِ تحسین

وفاقی کابینہ کی ”سی سی ایل سی”کے مختلف اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق ،کابینہ ارکان کا شرم الشیخ خطاب پر وزیراعظم کو زبردست خراجِ تحسین

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرم الشیخ، مصر میں منعقد ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں کی گئی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کی زبردست پزیرائی کی۔وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر اس شاندار خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کے وزیراعظم کو داد دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وفاقی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شرم الشیخ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ عزت دی ، پاکستان نے غزہ امن معاہدے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہء حق کے بعد دنیا نے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کریں کم ہے کہ اس نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و تکریم سے نوازا۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 23 ستمبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز، 2013 کے شیڈول ای (E) میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر میں خواتین کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائیسنس گرانٹ فیس اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023 میں ترامیم کی توثیق بھی کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں خواتین اراکین کی 33 فیصد نمائندگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں جموں وکشمیر (ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی) آرڈیننس 1961 میں ترامیم ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1986, گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 اور پورٹ قاسم ایکٹ 1973 کو ایس او ایز ایکٹ 2023 سے مطابقت میں لانے کے حوالے ترامیم کی بھی توثیق کر دی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 8 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (مینجمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن آف ڈیجیٹل نیشن فنڈ) رولز ، 2025 کی توثیق کر دی گئی۔ ادارہء شماریات پاکستان کی گورننگ کونسل میں ترامیم کی توثیق کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 10 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز رولز 1969 میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔ علاوہ ازیں سول ان مینڈ (CIVIL UNMANNED) ایئر کرافٹ رولز 2025 کی توثیق کر دی گئی۔ مزید برآں پاسپورٹ امینڈمینٹ رولز 2021 میں ترامیم کی توثیق کی گئی ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...