Home سیاست وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات ،محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات ،محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے موقع پر تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...