Home #ٹرینڈ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز

Share
Share

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت آج سےشروع ہوگئی ہے۔امریکہ، کینیڈا ور میکسیکو کی میزبانی میں ہونے والے 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ جس میں پہلی بار48 ٹیمیں اور 104 میچز ہوں گے۔ورلڈ کپ کےٹکٹ مختلف مراحل میں جاری کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں ٹکٹیں قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت ہوں گی ۔

قرعہ اندازی کا عمل 5 دسمبرکو کینیڈی سینٹرمیں ہوگا۔ابتدائی مرحلہ صرف ویزا کارڈ ہولڈرزکے لیے کھلا ہوگا۔۔فیفاکے مطابق اس مرحلے میں ڈائنامک پرائسنگ کا نظام لاگو ہوگا، یعنی ٹکٹوں کی قیمت مانگ کے مطابق مختلف ہوگی۔گروپ اسٹیج کے ٹکٹ کی قیمت 60ڈالرز سے شروع ہوگی۔اورفائنل سمیت بعد کے مرحلوں کے ٹکٹ کی قیمت 6ہزار730ڈالرز تک جا سکتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 11 جون کو میکسیکو سٹی سے ہوگا، جبکہ فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...