Home کھیل پہلا ٹی 20، انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے ہرا دیا

پہلا ٹی 20، انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے ہرا دیا

Share
Share

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمز کو 59 رنز سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کی ٹیم 198 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جیس کر 38، امیلیا کر 18، لیا ٹاہوہو اور بروک ہالیڈے 17، 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جورجیا پلیمر 1 جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن، میڈی گرین اور ازابیل گیز 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔

انگلینڈ ویمنز کی جانب سے سارہ گلین نے 3، چارلی ڈین نے 2 جبکہ فریا کیمپ، لنسے اسمتھ اور سوفی ایکلسٹن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈینی ویٹ 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نیٹ اسکیور-جبکہ برنٹ 47 اور مایا بوشیئر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

فریا کیمپ 26 اور کپتان ہیتھر نائٹ 4 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا ٹاہوہو نے 2 اور ایڈن کارسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...