Home نیوز پاکستان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ مقرر

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ مقرر

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کی ٹیم کیلئے خاتون فاسٹ باؤلنگ کوچ کا تقرر کردیا گیا۔

ملتان سلطانز کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کیتھرین ڈالٹن کو ملتان سلطانز کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

کیتھرین ڈالٹن انگلش کرکٹ بورڈ سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں، انہوں نے آئرلینڈ کی قومی ویمن ٹیم کے لیے چار ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

کیتھرین برطانیہ اور بھارت میں کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس سے قبل بھی وہ نوجوان پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔

کیتھرین کے کوچنگ کیریئر میں فاسٹ بولنگ اکیڈمی یو کے اور بھارت میں الٹیمیٹ پیس فاؤنڈیشن کے ساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔

کیتھرین ڈالٹن نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل فرنچائز میں شمولیت پر بہت خوش ہیں، خاتون کوچ کے طور پر مردوں کی ایک بڑی ٹی 20 فرنچائز میں کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...