Home Uncategorized نئی برطانوی کابینہ کی تشکیل ،پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت تفویض

نئی برطانوی کابینہ کی تشکیل ،پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت تفویض

Share
Share

 

لندن: برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کردیا جس میں منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ نو واردوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی کابینہ کے وزرا کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے۔ اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ دیا گیا جب کہ ریچل ریوز کا انتخاب بطور وزیر خزانہ ہوا۔

اسی طرح ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ جان ہیلے وزیر دفاع ہوں گے۔ وزیر داخلہ کا عہدہ یوویٹ کوپر کو ملا۔ وزارت تعلیم بریجٹ فلپسن کے حصے میں آئی۔

ویس اسٹریٹنگ وزیر صحت اور ایڈ ملی بینڈ وزیر توانائی ہوں گے جب کہ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا گیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے لیبر پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جب کہ 14 سال سے برسراقتدار کنزرویٹو نے 121 سیٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...